پی سی بی کو پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے 12 بڈز موصول

پی سی بی کو پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے 12 بڈز موصول

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر پی سی بی کا ردعمل آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے بیان میں کہا ہے کہ مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائیں،یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر سے پی ایس ایل بڈ میں شمولیت لیگ کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے، بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا، یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News