”ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا“

”ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا“

لاہور(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے جبکہ کشمیرمیں آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دیر، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، مردان، بونیر، پشاور، کرم، سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گو جرنوالہ، گجرات میں صبح کے اوقات میں دھند جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔