رانا ثنااللہ کے وارنٹ جاری، 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

رانا ثنااللہ کے وارنٹ جاری، 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر وایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزامات عائد کیے گئے تھے ۔ گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی کہ جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی ، تفتیشی افسر اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔