ویب ڈیسک: سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پراینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اینٹی کرپشن کے جج صفدرعلی بھٹی نے کی۔
درخواست میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عمران ریاض خان کو سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران ریاض کیخلاف اینٹی کرپشن ایک بھی ثبوت عدالت پیش نہیں کر سکی،عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کہ رہا کرنے کا حکم دے۔
بعد ازاں عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔