ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ ملک ظہیر اقبال نے 220 ووٹ حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نتائج کا اعلان کر دیا، ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ نئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں، مدمقابل سنی اتحاد کونسل معین ریاض قریشی نے 103 ووٹ حاصل کئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ظہیر اقبال سے حلف لیا،ٹوٹل 323 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر صبح 11 بجے تک ملتوی کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا،کاغذات نامزدگی کل بروز اتوار شام 5 بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔