ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) لاہورریس کلب میں منعقد ہوئی پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی،،سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہزاروں افراد پاکستان ریس کلب میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈربی ریس کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ جس میں شامل گھڑ سواروں نے ایک دوسرے کوپچھاڑنے کے لئے گھوڑوں کو خوب دوڑایا۔
پاکستان ڈربی کے مہمان خصوصی صدرمملکت آصف علی زرداری تھی جو کہ ہیلی کاپٹر پر لاہور ریس کلب پہنچے۔چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور کلب کے چئیرمین مخدوم احمد محمود نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان ڈربی کا ٹوٹل فاصلہ 24 سو میٹر تھا۔جس میں کل 15 گھڑ سواروں میں مقابلہ تھا۔ ریس کے دوران چار گھڑ سوار گھوڑوں سے گر کر شدید زخمی بھی ہوئے، تاہم ریس جاری رہی اور ریس کے فیورٹ سردار نامی گھوڑے نے سب کو پچھاڑ کر میدان مار لیا۔

ڈربی جیتنے پر " سردار "کے مالک کو 64 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے جیتنےوالوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پاکستان ڈربی ڈے کی دیگر ریسز میں وار کمانڈ ، زوزا ، مونی پرنس ، ویسٹرن لیڈی، پرنسسز نور اور اسٹیٹس مین نے کامیابی حاصل کی۔ پریزیڈنٹ بریڈرز پاکستان کپ پرفیکٹ اگین نے جیتا۔