وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ازبکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

 وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ازبکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف منگل سے ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات ہو گی اور اس دوران سرمایہ کاری، تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ یہ دورہ ازبکستان کے صدر  کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ازبکستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون  کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف  پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے جس میں فورم میں دونوں ملکوں کی تاجر برادری بھی شرکت کرے گی۔

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News