صوبہ بھر میں بسنت منانے کی اجازت کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ سے اہم خبر

صوبہ بھر میں بسنت منانے کی اجازت کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ سے اہم خبر
کیپشن: صوبہ بھر میں بسنت منانے کی اجازت کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ سے اہم خبر

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں بسنت منانے کیلئے درخواست پر سماعت پر درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صوبہ بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

ہوم سیکرٹری نے عدالت میں جواب داخل کرایا۔ ہوم سیکرٹری نے اپنے جواب میں لکھا کہ کوئی بھی شہری بسنت منانے کی اجازت لے سکتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں نے عدالت کے حکم پر ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی۔ ہوم سیکرٹری نےواضع کیا کہ یہ پتنگ بازی کی اجازت ہے بسنت کی نہیں۔ ہوم سیکرٹری نے واضح کیا کہ ڈی سی لاہور کی تیاری تھی اس لیے لاہور میں کائٹ فلائنگ کی اجازت دی۔ 

درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات نے اگلے سال بسنت منانے کی پریس کانفرنس کی۔ اگلا سال آئے گا تو پھر بسنت منالیں گے۔ 

عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرزحکومت سے منظوری کے بعد مختص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ قانون میں دی جانے والی حفاظتی تدابیر کو ڈپٹی کمشنر شہریوں میں یقینی بنائے گا۔ پتنگ فروحت کرنے اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون میں دھاتی ڈور سمیت دیگر خطرناک دھاگے کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی گئی۔ 

رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News