پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک: دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشنز متاثر ہو گئے ہیں۔ ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں آج صبح شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث فلائٹ آپریشنز میں مشکلات پیش آئیں۔ شارجہ، راس الخیمہ اور المکتوم ایئرپورٹ سے سات پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہیں، تاہم پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔

کراچی کے جناح ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی اپ ڈیٹس کے لیے ایئرلائن کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔

دبئی میں دھند کے کم ہونے کے بعد پاکستان سے آنے والے طیاروں کا آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات تک دھند اور کہر کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News