سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 34 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 172 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News