ویب ڈیسک: پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر شوال کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی ابتدائی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق اس روز چاند کی عمر اور رویت کے امکانات انتہائی کم ہوں گے، جس کے باعث چاند دکھائی نہیں دے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تحت 20 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، جبکہ اس حساب سے ملک میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں اور سائنسی معلومات کی روشنی میں کیا جائے گا۔