میکسیکو: بدنام منشیات فروش ‘ال مینچو’ ہلاک، آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئیں

میکسیکو: بدنام منشیات فروش ‘ال مینچو’ ہلاک، آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: میکسیکو: بدنام منشیات فروش ‘ال مینچو’ ہلاک، آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور Jalisco New Generation Cartel کے سربراہ Nemesio Oseguera Cervantes المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ال مینچو تک رسائی کے لیے اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو خفیہ نگرانی میں رکھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات سے معلوم ہوا کہ وہ ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا میں موجود ہے اور وہیں ملاقات متوقع ہے، جس کے بعد فوجی آپریشن کو حتمی شکل دی گئی۔

میکسیکو کے وزیرِ دفاع Ricardo Trevilla Trejo کے مطابق امریکی خفیہ معلومات کی مدد سے خصوصی فورسز نے اتوار کی صبح کارروائی کی۔ جھاڑیوں میں چھپے ال مینچو کو گھیرے میں لیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور اس کے دو محافظ زخمی ہوئے۔ بعد ازاں حراست میں لے کر منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق اس بڑے آپریشن اور اس کے بعد ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکار، مشتبہ کارٹیل ارکان اور شہری شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دو راکٹ لانچر برآمد ہوئے جبکہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

ادھر کارٹیل کے ایک قریبی ساتھی ‘ال تُولی’ نے مبینہ طور پر فوجیوں کے خلاف انعام کا اعلان اور پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، تاہم وہ بھی ایک علیحدہ مقابلے میں مارا گیا۔

میکسیکو کے سیکیورٹی حکام نے ال مینچو کی ہلاکت کو منشیات کے خلاف جاری مہم میں بڑی اور علامتی کامیابی قرار دیا ہے، اگرچہ جالسکو اور ملحقہ علاقوں میں تشدد کے واقعات تاحال جاری ہیں۔

Watch Live Public News