(ویب ڈیسک ) ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے تک پہنچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ا یران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نےغیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کےلیے تیار ہے۔ ایران جلد از جلد امریکا کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں جمعرات کو مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے جارہاہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک کہا تھا کہ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہو گا۔جبکہ ایران نے امریکا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر اپنے ردِ عمل میں کہا تھا کہ امریکا کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔