رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان

رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان
اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، پاکستان اور سعودیہ سمیت عالمی اقتصادی صورتحال اور روپیہ کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، تمام حج درخواست گزاروں کیلئے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا، حج درخواست کیلئے کار آمد پاسپورٹ، 3 تصاویر، کورونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہو گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے ایئرلائنز ، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔