گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر  میں نمونیا سے 14 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر  میں نمونیا سے 14 اموات رپورٹ

لاہور: (ویب ڈیسک ) گزشتہ   24 گھنٹوں  کے دوران پنجاب  بھر میں   نمونیا  سے   14 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  انتقال کرنے والے دو بچوں کا تعلق لاہور سے ہے،  شیخوپورہ سے 3، فیصل آباد سے 5 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ۔پنڈی بھٹیاں، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین سے ایک ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے  بتایا  ہے کہ انتقال کرنے والے 6 بچوں کی عمریں تین سے بارہ ماہ ہے، انتقال کرنے والے 5 بچوں کی عمریں ایک سال سے چار سال ہے۔

پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 979 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے ،  جنوری کے دوران پنجاب سے 10,520 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے ایک روز کے دوران 197 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے۔جنوری کے دوران لاہور سے1570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ  والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں،  حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔