آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل
کیپشن: آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں   شامل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف د ا ایئر میں   شامل کئے گئے۔ سری لنکا کے چریتھ اسالانکاکو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف داایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 
بتایا گیا ہے کہ ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں سب سے زیادہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم آف دا ایئر میں رحمان اللہ گرباز،پٹھم نسانکا،کوشال مینڈس،شرفین ردرفورڈ شامل ہیں۔ 
عظمت اللہ عمر زئی،وانندو ہسارانگااور اے ایم غضنفر بھی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں شامل ہیں۔ تاہم بھارت کا کوئی کھلاڑی  ون ڈےٹیم آف دا ایئر میں شامل  نہیں۔

Watch Live Public News