عمران خان 2025 کی پہلی ششماہی میں جیل سے باہر ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا

عمران خان 2025 کی پہلی ششماہی میں جیل سے باہر ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا
کیپشن: عمران خان 2025 کی پہلی ششماہی میں جیل سے باہر ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا

ویب ڈیسک:صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا 31 تاریخ مذاکرات کے لیے آخری تاریخ ہے،ہم نے ایسے کرنا ہوتا تو ہم مذاکرات کو تین ماہ مزید چلا سکتے تھے،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2025 کی پہلی ششماہی میں جیل سے باہر ہوں گے،میں ایک سیاسی ورکر ہونے کے ناطے کہہ رہا کہ بانی پی ٹی عمران خان رہا ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر کھڑا ہوں،بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہرآ رہے،میں نے پہلے کبھی نہیں کہا کہ وہ باہر آ رہے ہیں،میں ایک سیاسی ورکر ہونے کے ناطے کہہ رہا کہ بانی پی ٹی عمران خان رہا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر کا بچہ رکھناجرم،ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی گئی

صاحبزادہ حامد رضا نے  کہا کہ ہم نے کہا تھا 31 تاریخ مذاکرات کے لیے آخری تاریخ ہے،ہم نے ایسے کرنا ہوتا تو ہم مذاکرات کو تین ماہ مزید چلا سکتے تھے،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2025 کی پہلی ششماہی میں جیل سے باہر ہوں گے،میں عیدوں اور قربانیوں کی پیش گوئیاں نہیں کرتا،میں حقائق پر بات کرتا ہوں ،پیش گوئیاں نہیں کرتا،اتنا عرصہ گزرنے کے بعد یہ بات کر رہا ہوں۔

Watch Live Public News