اغوا کا ڈرامہ،سگی بیٹی نےباپ کو لاکھوں کا چونا لگادیا

اغوا کا ڈرامہ،سگی بیٹی نےباپ کو لاکھوں کا چونا لگادیا
کیپشن: اغوا کا ڈرامہ،سگی بیٹی نےباپ کو لاکھوں کا چونا لگادیا

ویب ڈیسک: شہرقائد میں لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ سے لاکھوں روپے بٹور لیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 7 ماہ قبل   اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے مدرسےکےمعلم کے بیٹے ولید کے ساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو گزشتہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا،تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔

مسفرہ اور ولید کو   پولیس کے حوالے کر دیا گیا، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News