بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھما کا، متعدد ہلاکتیں

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھما کا، متعدد ہلاکتیں

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھما کے کے نتیجے میں  متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارا کے علاقے جواہر نگر میں قائم اسلحہ ساز فیکٹری میں ہوا،  دھماکہ اسلحہ ساز فیکٹری کے ایک سیکشن  میں آج صبح 10:30 بجے ہوا۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے اس حادثے کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دے دیا۔

 ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہو چکی ہے۔اکتوبر2024میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا، اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث ایمونیشن اور ہتھیاروں کی جگہوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Watch Live Public News