گھریلو ملازمین نے گن پوائنٹ پر تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

گھریلو ملازمین نے گن پوائنٹ پر تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

(ویب ڈیسک ) پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ماڈل ٹاؤن  کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، گھریلو ملازمین نے گن پوائنٹ پر تاجر کے گھر کا صفایا کردیا۔ڈکیتی واردات تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  متاثرہ شہری نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا،  اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان گن پوائنٹ پر 2 کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، اور تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

Watch Live Public News