طوفان ایووین نے تباہی مچا دی، 1 ملین سے زائد افراد بجلی سے محروم

طوفان ایووین نے تباہی مچا دی، 1 ملین سے زائد افراد بجلی سے محروم

ویب ڈیسک:طوفان  ایووین میں شدت آچکی ہے، ہوائیں تقریباً 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں،  جس کے نتیجے میں برطانیہ اور آئرلینڈ بھر میں ایک ملین سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اعظم نیکولا سٹرجن نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ایووین ابھی ختم نہیں ہوا, طوفان نے اسکاٹ لینڈ کے مختلف حصوں میں لینڈ فال کیا ہے،سکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافہ کے ساتھ سیلابی صورتحال کے پیش نظرایمرجنسی سروسز اور مقامی حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی, خطرناک حالات کے پیش نظر بعض سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا.

وزیرِ اعظم  کا کہنا ہے کہ طوفان کا اثر اگلے چند گھنٹوں میں مزید بڑھ سکتا ہے، لہٰذا عوام کو انتباہی پیغامات اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے,انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سفر نہ کریں اور کہا کہ مشکل حالات کی وجہ سے بحالی ٹیموں کو کام شروع کرنے میں وقت لگے گا۔  

برطانیہ اور آئرلینڈ بھر میں ایک ملین سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، جن میں سے 7,25,000 صرف جمہوریہ آئرلینڈ میں شامل ہیں۔

کون کون سے علاقے طوفان ایووِن سے متاثر ہیں؟
میٹ آفس نے آج طوفان ایووِن کے حوالے سے متعدد ویدر وارننگز جاری کی ہیں۔

ریڈ وِنڈ وارننگ:مرکزی، ٹیسائیڈ اور فائف، جنوب مغربی اسکاٹ لینڈ، لوثین بارڈرز، اور اسٹرائتھ کلائیڈ میں نافذ ہے, یہ وارننگ 17:00 تک جاری رہے گی۔
ایمبر وِنڈ وارننگ: اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصوں میں نافذ ہے اور یہ ہفتہ کی صبح 06:00 تک جاری رہے گی۔
علیحدہ ایمبر وِنڈ وارننگ: اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں کے لیے جاری ہے اور یہ 21:00 تک نافذ رہے گی۔
یلو سنو وارننگ:نصف شب تک نافذ ہے اور اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصوں، بشمول وسطی اسکاٹ لینڈ اور ہائی لینڈز، پر محیط ہے۔
یلو سنو اور آئس وارننگ:شمالی آئرلینڈ کے تمام چھ اضلاع کے لیے نافذ ہے۔
یلو وِنڈ وارننگ:مڈلینڈز، شمالی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، اور ویلز میں نصف شب تک نافذ ہے۔
اضافی وارننگز:ہوا، برف، اور برفانی حالات کے لیے علیحدہ ایمبر اور یلو وارننگز اس ہفتے کے آخر میں نافذ ہوں گی۔

Watch Live Public News