ویب ڈیسک: انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ کیس انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی زیرِ سماعت تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔