پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب

پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب
کیپشن: پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب

ویب ڈیسک: ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کے ویزا اسکینڈل کو ایف آئی اے نے بے نقاب کر دیا، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد کے طور پر ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق، دو افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کرنے کے لیے فرانسیسی ایمبیسی کو ای میل بھی بھیجی گئی، جس میں انہیں ایف بی آر کا ملازم بتایا گیا۔ ان افراد میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل تھے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایف بی آر کے افسر عتیق الرحمان نے ویزوں کے حصول کے بدلے 53 لاکھ روپے وصول کیے، جو بینک کے ذریعے ان تک پہنچائی گئیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

Watch Live Public News