عوام کی موجیں، 6 فروری کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

عوام کی موجیں، 6 فروری کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: عوام کی موجیں، 6 فروری کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت کی مناسبت سے 6 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر اس دن کو چھٹی دینے کی منظوری دی تاکہ شہری بسنت کے روایتی جشن میں شریک ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پہلے پانچ فروری کو چھٹی کی تجویز دی تھی، تاہم حکومت پنجاب نے 6 فروری، بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ڈی سی لاہور کے مطابق، 18 سال سے کم عمر بچے اپنے خاندان کے ساتھ بسنت منا سکتے ہیں تاکہ اس دوران نظم و ضبط اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی کے باعث لاہور کے شہریوں کو جمعرات اور جمعہ، دونوں دن کی تعطیلات حاصل ہوں گی۔

Watch Live Public News