وزیراعظم کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

وزیراعظم کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ کو پیغام میں کہا کہ اس مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔