صدر عارف علوی کا ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

صدر عارف علوی کا ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ’جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔‘ ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔‘ واضح رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گذشتہ چند ماہ سے ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کا مقابلہ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔