چوہدری شجاعت کا کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت کا کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے تھے جس کے باعث پرویز الٰہی ہار گئے تھے اور حمزہ شہباز دوبارہ منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اپوزیشن نے چیلنج کردیا۔ اس پر سپریم کورٹ حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بحال کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔