پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
لاہور: پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں مجتبٰی شجاع الرحمان، عمران نذیر، بلال یاسین، سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان محمود بھی کابینہ میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ اویس لغاری، عطا تارڑ، ملک احمد ، اقبال خان نے بھی حلف اٹھا لیا۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو وزیر اعلی پنجاب منتخت ہوئے تھے، تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔