ویب ڈیسک: لاہور کے ایک سرکاری اسکول کے طالب علم ملک فیضان رضا نے میٹرک بورڈ امتحانات میں 1186 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
فیضان، جو شاہکوٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 میں زیرِ تعلیم ہے، سبزی فروش کے بیٹے ہیں اور محدود وسائل کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کی۔
فیضان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
اسکول پرنسپل کے مطابق، فیضان نے ادارے کا نام روشن کر کے تمام اساتذہ کا مان بڑھایا ہے۔