اے سی سی اجلاس آج، ایشیا کپ پر فیصلہ متوقع

اے سی سی اجلاس آج، ایشیا کپ پر فیصلہ متوقع
کیپشن: اے سی سی اجلاس آج، ایشیا کپ پر فیصلہ متوقع

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کا اہم اجلاس آج ڈھاکا میں چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے، جس میں ایشیا کپ کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اور سری لنکن بورڈ کے سربراہ شمی ڈی سلوا دونوں اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، جن میں سے ڈی سلوا کی طبیعت ناساز ہے۔

اجلاس میں افغانستان اور عمان کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ افغان بورڈ کا نمائندہ رات گئے ڈھاکا پہنچ چکا ہے۔

اگرچہ ایشیا کپ کی میزبانی باضابطہ طور پر بھارت کے پاس ہے، تاہم متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شیڈول کے مطابق ایونٹ کرانے کے امکانات موجود ہیں، جس کے باعث بھارتی پوزیشن قدرے الگ تھلگ دکھائی دے رہی ہے۔

Watch Live Public News