نئے اے آئی فیچرز سے یوٹیوب شارٹس بنانا ہوگیا اور بھی آسان

نئے اے آئی فیچرز سے یوٹیوب شارٹس بنانا ہوگیا اور بھی آسان

(ویب ڈیسک ) یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس( اے آئی ) پر مبنی نئے ٹولز متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد ویڈیوز بنانے کے عمل کو زیادہ آسان اور صارف دوست بنانا ہے۔

ان فیچرز میں ’’فوٹو ٹو ویڈیو‘‘ ٹول بھی شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی گیلری میں موجود ساکت تصاویر کو انیمیٹڈ شارٹس ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے۔ ان ویڈیوز میں چہروں کو حرکت دی جائے گی، اور مختلف ایفیکٹس و ٹیمپلیٹس بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے نئے اے آئی جنریٹیو ایفیکٹس بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن سے صارفین نہ صرف زیرآب ماحول کو متحرک کرسکیں گے بلکہ ایک سیلفی کو جڑواں چہرے میں بھی بدل سکیں گے۔

یہ تمام ٹولز گوگل کے ویو 2 ماڈل سے  پاور حاصل کریں گے  اور بعد میں ویو 3 پر اپگریڈ کیے جائیں گے۔  

یوٹیوب نے " اے آئی پلے گراؤنڈ" کے نام سے ایک نیا ہب بھی متعارف کرایا ہے، جہاں صارفین ان جنریٹیو ٹولز کو آزما سکیں گے۔ اس تک رسائی یوٹیوب ایپ کے Create بٹن سے دی جائے گی، جو چند ہفتوں میں فعال ہوگی۔

Watch Live Public News