پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی۔

میر پور میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسن نواز نے تیز 33 رنز کی اننگ کھیلی۔محمد نواز 27،صائم ایوب 21 اور سلمان علی آغا نے 12 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 3، نسیم احمد 2  ، محمد سیف الدین1 اور شریف اسلام  نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  بنگلہ دیش 25 رنز پر آدھی پویلین واپس لوٹ گئی۔ تنزید حسن اور مہدی حسن کھاتہ نہ کھول سکے ۔ 8 بنگلہ دیشی بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

پاکستان کی جانب سے  نوجوان بولرسلمان مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  احمد دانیال، حسین طلعت اور کپتان آغا سلمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔فخر زمان  اور خوشدل شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ٹیم میں حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر بنگلہ دیش  کی ٹیم میں بھی 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News