(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا فی تولہ 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔