وزیر اعلی مریم  نوازکی میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد

وزیر اعلی مریم  نوازکی میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد

(ویب ڈیسک  ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ   طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں، مجھے خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے  حرم فاطمہ اور ہارون حامدکوپنجاب بھر میں میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد کے معیز قمر اور ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے  راولپنڈی کے محمد عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر تنویر، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسنینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔

Watch Live Public News