خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ
کیپشن: خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنوینس الاؤنس میں اضافے سے گریڈ ایک سے لے کر تمام اعلیٰ گریڈز کے سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔ اعلامیے کے تحت گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,677 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 5 سے 10 کے ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافے کے بعد 2,898 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کو 50 فیصد اضافے کے بعد 4,284 روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس ملے گا، جبکہ گریڈ 16 سے 20 اور اس سے زائد گریڈز کے افسران کے لیے کنوینس الاؤنس 7,500 روپے ماہانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سفری اخراجات کے تناظر میں سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News