سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے کی بڑی کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے تک آ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 944 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 400 روپے فی تولہ کمی ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News