مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو آزاد جموں و کشمیر کی تقدید بدل جائے گی ، وزیر اعلی مریم نواز

مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو آزاد جموں و کشمیر کی تقدید بدل جائے گی ، وزیر اعلی مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے تو آزاد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیا تو کشمیر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ترقی ہوتی نظر آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میر پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر پوروالوں کا جذبہ بتارہا ہے کہ شیر آنہیں رہا،شیر آچکا ہے۔مظفر آباد میں بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر نوازشریف کا جلسہ سنا۔40ڈگری کی شدید گرمی کے باوجود میر پور کے لوگ باہرنکلے ہیں۔مخالفین کی دوڑیں لگ رہی ہیں اورکانپیں ٹانگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے آزاد کشمیر میں بازی جیت لی ہے۔جب کہتی ہوں کہ کشمیر کی بیٹی ہوں تو لوگوں کو تکلیف ہونا شروع ہوجاتی ہے۔خاندان،نسل،خون،روح،دماغ،دل سے کشمیری ہوں۔ماں،باپ،دادا،دادی،نانا،نانی کشمیری تھے،محاورہ تن نہیں سچ میں خون سے کشمیری ہوں۔عوام کا جذبہ بتارہاہے کہ کشمیر کے اصل وارث آگئے ہیں،اب شیر کامیاب ہوگا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ دنیا کے بہترین اورخوبصورت گھر میر پور میں بنے ہے لیکن گھروں کے سامنے سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔جس شہر نے ملک روشن کیا کیا روشنی اورچراغ اس کا حق نہیں،اب میر پور میں ترقی اورروشنی کے چراغ جلیں گے۔ کشمیر واقعی جنت نظیر ہے،خوبصورت خطہ،خوبصورت لوگ،پہاڑ اوروادیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں صرف مسلم لیگ(ن) اورمحمد نوازشریف کی کمی ہے۔میرے قائد نوازشریف نے گاڑی میں کہا کشمیر بہت خوبصورت ہے۔لوگ نعرے لگارہے ہیں،آزاد کشمیرکی مجبوری ہے،نوازشریف ضروری ہے۔ کشمیر میں ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ نوازشریف ایک برینڈ ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحتی شعبے کی ترقی سے ہر مشکل حل ہوسکتی ہے، سکول،کالج،ہسپتال سب بن سکتے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر میں کمی ہے تونوازشریف کی حکومت کی کمی ہے۔نوازشریف نے میر پورمیں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے تو ضروربنے گا۔سب جانتے ہیں نوازشریف جب وعدہ کرتے ہیں تواسے پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سازشیں مسلم لیگ(ن) اور نوازشریف کیخلاف ہوئیں لیکن عوام خدمت کی گواہی دیتے ہیں۔آزاد کشمیر میں بہترین انفراسٹرکچر،میٹرو،گرین بس اوراورنج،اپنی چھت،سکول آف ایمیننس،کلینک آن وہیل کی کمی ہے۔آزاد جموں کشمیر میں کسان،کارڈ،راشن کارڈ اورسیف سٹی جیسے منصوبوں کی کمی ہے۔ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا میر پور،ستھرا مظفر آباد اورستھر اآزاد جموں وکشمیر بنائیں گے۔یہاں عوام کی خدمت کی نیت کی کمی ہے،جو صرف باتیں بناتے ہیں کام نہیں کرتے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ خدمت کی کمی وہی پوری کرسکتا ہے جس نے تین سال میں پنجاب میں ترقی کی تاریخ رقم کردی،جو پہلے کسی نے کیا،نہ کرے گا۔نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،لوڈ شیڈنگ کے اندھیر ے مٹائے۔نوازشریف کی خدمت کے نشان ہٹا دے تو کھنڈرات کے سواکچھ نہیں بچتا۔مری سے کوہالہ اورکوہالہ سے مظفر گڑھ سڑک نوازشریف نے بنائی۔آزاد کشمیر میں جتنے بھی کام ہوئے وہ پاکستان مسلم لیگ  (ن) کے مختصر دور میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں آزاد کشمیر پنجاب سے آگے نکل سکتا ہے۔جب کام کی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں فیڈر ل گورنمنٹ کرے گی،اگر فیڈرل گورنمنٹ نے ہی کام کرنا تو آپ کو ووٹ کیوں چاہیے۔ جن سڑکوں پر چل کر آپ آزاد کشمیر آتے ہیں وہ سڑکیں بھی نوازشریف نے بنائی ہے۔جو سہولتیں پنجاب میں دے رہے ہیں کشمیر میں بھی دیں گے۔10الیکٹروبسیں میر پور کے لئے بھی لے کر آئی ہوں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن مخالفین آزاد کشمیر میں اپنا ایک بھی منصوبہ نہیں بتاسکتے۔ پنجاب میں دو لاکھ افراد کو گھرکی چھت اورہزاروں کو پانچ،پانچ مرلے زمین مل چکی ہے۔ پنجاب میں دولاکھ ایکڑ سرکاری اراضی غریب لوگوں کو روزگار کے لئے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کو ہارٹ،شوگر،کینسر،ٹی بی جیسی بیماریوں کی ادویات گھر بیٹھے ملتی ہے۔ پنجاب میں اب لوگوں کو ہسپتال نہیں جانا پڑتا،ہسپتال خود چل کرآتا ہے۔ پنجاب میں پولیس سٹیشن نہیں جانا پڑتا،بلکہ پولیس سٹیشن خود مظلوم کی دہلیز پر آتا ہے۔”مریم کو بتائیں“ایپ سے راشن،وہیل چیئر،آلہ سمات جیسی ضرورتیں 24گھنٹے میں پوری کی جاتی ہیں۔دو لاکھ افراد ستھرا پنجاب کے تحت شہر،شہر گلی،گلی صفائی کررہے ہیں۔الیکشن جیت گئے تو،ستھرا پنجاب مظفر آباد،ستھرا پنجاب آزاد کشمیر دنیا دیکھے گی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں،یہ نہ کہ ترقی کو ترس جائیں۔دوسرے صوبوں کے لوگ پنجاب کاوزیراعلی چاہتے ہیں لیکن پنجاب کے لوگوں نے کسی وزیراعلی کی خواہش نہیں کی۔ پاکستان مسلم لیگ کام کرتی ہے،ترقی پر مہر لگائے،آزاد کشمیر میں ترقی دوڑھتی نظر آئے گی۔انگلینڈ اوردیگرملکوں میں رہنے والے کشمیریوں کو کہتی ہوں کہ اب ہرگھر کے آگے سڑک بنے گی،ہسپتال،سکول اورکالج بنیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے تو آزاد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیا تو کشمیر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ترقی ہوتی نظر آئے گی۔ پاکستان ہے تو آزادجموں و کشمیر ہے،آزادجموں و کشمیر ہے تو پاکستان ہے۔

Watch Live Public News