ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
ادھر، امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 7.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور یہ گھٹ کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ ہی گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کی امید نے تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے۔