پہلگام فالس فلیگ:مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس،بھارتی ایجنسی نے سچ سامنے رکھ دیا

پہلگام فالس فلیگ:مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس،بھارتی ایجنسی نے سچ سامنے رکھ دیا
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ:مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس،بھارتی ایجنسی نے سچ سامنے رکھ دیا

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب, پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مودی سرکار کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے جنہیں دہشتگردکہا وہ پہلگام واقعے میں ملوث نہیں تھے، مودی حکومت نے4 نام نہاد دہشتگردوں کی تصاویر دکھا کرمن گھڑت شناختوں کے ساتھ۔ بھارتی عوام کو گمراہ کیا، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی۔

بھارتی پروفیسر اور ناقد اشوک سوین نے اس حوالے سے مودی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹ گھڑ کر قوم کو گمراہ کیا، این آئی اے نے سچ سامنے رکھ دیا,جنہیں مودی حکومت نے مجرم ٹھہرایا، اب وہی بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق بےگناہ ہیں، مودی کا بیانیہ خود بھارت کی اپنی ایجنسی ہی نے مسترد کر دیا ، دنیا مودی کے جھوٹ پر کیسے یقین کرے؟

بھارت سے اٹھتی سچائی کی آوازیں پہلگام فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Watch Live Public News