ایران نےامریکی اڈےپر حملہ کرکےخودمختاری کو نقصان پہنچایا، قطری وزیراعظم

ایران نےامریکی اڈےپر حملہ کرکےخودمختاری کو نقصان پہنچایا، قطری وزیراعظم
کیپشن: ایران نےامریکی اڈےپر حملہ کرکےخودمختاری کو نقصان پہنچایا، قطری وزیراعظم

ویب ڈیسک: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا اصل ذمہ دار ہے۔ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دوحہ کے قریب العدید ایئر بیس پر ایرانی حملے کے تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان بلا واسطہ بات چیت شروع ہوگی، ہم ایران کے حملے کا بین الاقوامی قوانین کے تحت مناسب جواب دینےکا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفونک گفتگو میں افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں کے جواب میں تہران کا ہدف قطر میں ایک فوجی اڈہ تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران خلیجی ممالک پر جارحیت نہیں کرے گا، بلکہ خلیج کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

نواف سلام کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیل اور ایران کی جنگ میں گھسیٹا جارہا تھا، لیکن کسی طرح ہم خود کو اس جنگ سے بچانے میں کامیاب رہے۔

Watch Live Public News