شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود 2 پاکستانی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرلیا

شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود 2 پاکستانی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرلیا

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار   شاہ رخ خان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان کی کیریبین پریمیئر لیگ( CPL) فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (TKR) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اور نوجوان اسپنر عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ   محمد عامر اس سے قبل بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور 39 میچز میں 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔  

عثمان طارق، جنہوں نے حالیہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، ویسٹ انڈیز میں اپنا پہلا کیریبین پریمیئر لیگ سیزن کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ   پی ایس ایل 2024 میں انہوں نے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ  ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیریبین پریمیئر لیگ کی کامیاب ترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، جو اب تک 4 مرتبہ چیمپیئن بن چکی ہے۔  

Watch Live Public News