جنوبی وزیرستان: بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج  کے 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر، لانس نائیک شہید

جنوبی وزیرستان: بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج  کے 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر، لانس نائیک شہید

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز   کا   جنوبی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج  کے  11 دہشتگرد جہنم واصل ،7 زخمی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے سراروغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا ، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 11 بھارتی سپانسرڈ خارجی جہنم واصل ہوئے۔

 سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خارجی دہشت گرد زخمی ہوئے،  دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر سید معیظ عباس شاہ شہید ہوگئے،   شہید میجر سید معیظ عباس شاہ کا تعلق ضلع چکوال سے تھا ۔

37 سالہ شہید میجر سید معیظ عباس نے دہشت گردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا, میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، ان کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ بھی جام شہادت نوش کیا،  لانس نائب جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا, لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیے, لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ 

Watch Live Public News