ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے اعتراف جرم کرلیا

ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے اعتراف جرم کرلیا

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق   ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ سعد نذیر  کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کرادیا۔

ملزم عمر حیات نے بیان میں کہا ہے کہ ثناء یوسف کے ملاقات میں انکار پر اسے قتل کیا۔

 ملزم عمرحیات نے بتایا کہ  پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی۔ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا،  میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا،  2جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی۔

عمر حیاب نے کہا کہ  مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا،  میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔

Watch Live Public News