قومی اسمبلی میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ، ایوان میں قہقہے

قومی اسمبلی میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ، ایوان میں قہقہے
کیپشن: قومی اسمبلی میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ، ایوان میں قہقہے

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمے نے ایوان کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنہائی میں ان کے ساتھ ہونے والی بعض گفتگو ایسی ہے جو وہ اپنی قبر تک ساتھ لے کر جائیں گے اور کبھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔

وزیراعظم کے اس ریمارک پر ایوان میں مسکراہٹیں بکھر گئیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہے تو وہ وزیراعظم کو اجازت دیتے ہیں کہ اسے ایوان میں بیان کر دیں۔

مولانا کی اس پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ یہ آفر قبول نہیں کریں گے، کیونکہ اگر ان باتوں کا ذکر کر دیا گیا تو معاملات اتنی دور تک چلے جائیں گے کہ پھر واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کے اس جواب پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے اور کچھ دیر کے لیے اجلاس کا ماحول غیر رسمی اور خوشگوار ہو گیا۔

Watch Live Public News