’’عمران خان چیئر مین نیب کو ویڈیوز پر بلیک میل کرتے رہیں گے‘‘

’’عمران خان چیئر مین نیب کو ویڈیوز پر بلیک میل کرتے رہیں گے‘‘
اسلام آباد( ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ ایک جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے ٗجب تک چیئرمین نیب کی ویڈیوز عمران خان کے پاس ہیں وہ بلیک میل ہوتے رہے گے ٗمریم نواز نے نوازشریف کے بیانیے کوپوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما زبیر عمر نے کہا کہ مریم نواز نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں ٗمریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہےایک دفعہ پھر جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہےبزدل وزیراعظم مریم نواز کی زبان بندی کےلیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکانیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی چوری نظر نہیں آتی ٗ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آر ٹی پشاور ، مالم جبا ، بلین ٹری سونامی اور ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکہ نظر نہیں آتا ٗ نوبت اب یہ آگئی ہے کہ نیب خود پر امن احتجاج کو سیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہی ہے ٗنیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہےسیاسی طلبی کا جواب ایک پر امن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News