مفتاح اسماعیل کی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

مفتاح اسماعیل کی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے کی ویڈیو وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک اور منہ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف میڈیا سے محو گفتگو تھیں۔ اس موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق، مریم نواز کے پیچھے جبکہ مفتاح اسماعیل ان کے پیچھے موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے دو مرتبہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا ناک صاف کیا۔ ان سے دوبارہ یہ غلطی سرزد ہوئی تو ان کی بائیں جانب کھڑے ایک شخص نے مفتاح اسماعیل کے کان میں کچھ سرگوشی کی جس کے بعد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ https://twitter.com/mudazir/status/1506329532256686093?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1506329532256686093%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F82828%2Fmiftah-ismail-sania-ashiq-viral-video-social-media-pmln-maryam-nawaz%2F مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اب ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اس ویڈیو کلپ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے دکھایا گیا ہے۔ https://twitter.com/MiftahIsmail/status/1506613514592731142?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1506613514592731142%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F82828%2Fmiftah-ismail-sania-ashiq-viral-video-social-media-pmln-maryam-nawaz%2F انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے پہلی بار میں اپنی جیب سے ٹشو نکالا اور اپنا چہرہ صاف کیا، دوسری بار میں میرے ہاتھ میں انجانے میں میری بہن کا دوپٹہ آگیا، اور میں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو میں نے ان سے معافی بھی مانگ لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔