عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا ، نواز شریف

عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا ، نواز شریف
لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا ہے ۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف کا کہنا ہے کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے تھے ، یہ سب کس نے سکھایا ہے، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا ؟، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی ہے جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا ، دنیاجانتی ہے کہ یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے ، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا ہے ، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے ۔ پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسےلوگوں کے خلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔