صدر مملکت نےمسلح افواج کے افسران  کو اعلٰی اعزازات سے نواز دیا

صدر مملکت نےمسلح افواج کے افسران  کو اعلٰی اعزازات سے نواز دیا
کیپشن: Asif Ali zardari
سورس: web desk

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے  مثالی کارکردگی  ، پیشہ وارانہ لگن اور قائدانہ اور انتظامی  خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے  41 افسران  کو ہلال امتیاز (عسکری)کے اعزازات جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کا اعزاز  عطاکیا ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلہ میں مسلح افواج کے افسران  کو اعلی ترین عسکری اعزازت کی تقریب ایوان صدر  میں اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے جن 41 جنرل افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا ان میں لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی ، ائیر مارشل عبدالمعید خان ، ائیر مارشل طارق ضیاء ، ائیر مارشل غلام عباس گھمن ، میجر جنرل شعیب احمد ،میجر جنرل نصیر احمد ، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میجر جنرل شازیہ نثار ، میجر جنرل ندیم احمدرانا ، میجر جنرل وسیم احمد خان ،  میجر جنرل ارشد نصیر ، رئیر ایڈمرل  احمد سلیمان ، میجر جنرل ارشد محمود ،  میجر جنرل محمد عاطف منشاء ،  میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو ،  میجر جنرل محمد عرفان خان ، میجر جنرل سید آصف حسین ، میجر جنرل شہریار پرویز خٹک ، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم ، میجر جنرل عمران اللہ ، رئیر ایڈمرل جواد احمد ، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب ،رئیر ایڈمرل فیصل امین ،  میجر جنرل محمد رضا آزاد ،  میجر جنرل محمد اسحاق خٹک ،  میجر جنرل چوہدری امیر اجمل ،  رئیر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ ،  میجر جنرل  احسان الطاف  اور  میجر جنرل  عبیرہ چوہدری شامل ہیں ۔

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن عبدالولی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا ۔ کیپٹن عبدالولی شہید 8 ستمبر 2022 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-24/news-1711292863-4600.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-24/news-1711292863-4600.mp4

 ان کا اعزاز شہید کے والد نے وصول کیا ۔ صدر مملکت نے شہید کے والد کو اعزاز دینے کے بعد انھیں گلے لگا لیا اور شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

Watch Live Public News