بنگلادیشی  کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،ہسپتال منتقل 

بنگلادیشی  کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،ہسپتال منتقل 

(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ   ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں  ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق اوپنر نے جنوری 2025 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے تمام فارمیٹس میں 15,000 سے زیادہ رنز بنائے اور 25 سنچریاں بنائیں جو کہ کسی بھی بنگلہ دیشی بلے باز  میں سب سے زیادہ ہے۔

Watch Live Public News