ویب ڈیسک: نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر مائیکل اینرامو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔ وہ 40 سال کے تھے اور نائیجیریا کے شہر کادونا میں جاری ایک دوستانہ میچ کے دوران اچانک زمین پر گر گئے۔
ذرائع کے مطابق اینرامو نے پہلا ہاف معمول کے مطابق کھیلا، لیکن دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف پانچ منٹ بعد بغیر کسی تصادم کے گر پڑے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

مائیکل اینرامو اپنی مضبوط جسامت اور جارحانہ اندازِ کھیل کی وجہ سے "دی ٹینک" کے نام سے مشہور تھے۔ ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ ہے۔